ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رام گڑھ سے بی ایس پی کے امیدوارکاانتقال

رام گڑھ سے بی ایس پی کے امیدوارکاانتقال

Fri, 30 Nov 2018 01:34:19    S.O. News Service

جے پور:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں الور ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار لکشمن سنگھ کا کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا،وہ 62سال کے تھے۔اس سے اب ریاست میں 7دسمبر کو 200نشستوں میں سے 199نشستیں پرہی الیکشن ہوں گے۔رام گڑھ کے الیکشن اہلکار پنکج کمار نے بتایا کہ بی ایس پی کے امیدوار لکشمن سنگھ کا جمعرات کی صبح کاانتقال ہوا۔انہوں نے کہا کہ امیدوار کے انتقال ہونے پر انتخابات ملتوی کر دیا جاتا ہے اورہندوستان کے الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے لئے اگلی تاریخ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔رام گھ اسمبلی کے حلقے میں سنگھ سمیت 21امیدوار میدان میں تھے۔


Share: